پہلی بہو سائرہ بھی بیٹی کی طرح تھی اور صدف بھی میری بیٹی کی طرح ہے، بہروز سبزواری

ہفتہ 17 جولائی 2021 14:22

پہلی بہو سائرہ بھی بیٹی کی طرح تھی اور صدف بھی میری بیٹی کی طرح ہے، بہروز سبزواری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) سینئر اداکار بہروز سبزواری نے اپنی سابق بہو سائرہ یوسف اور موجودہ بہو صدف کنول کے بارے میں کہا ہے کہ دونوں میری بیٹیوں کی طرح ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار بہروز سبزواری کی پی ٹی وی ہوم کے پروگرام میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ گزشتہ برس کووڈ 19 کے دوران آنیوالی پریشانیوں اور اپنے بیٹے شہروز سبزواری کی دوسری شادی کے بارے میں پہلی بار بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

بہروز سبزواری نے کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا 2020 ہمارے لئے کورونا لاک ڈاؤن کے ساتھ بہت نشیب و فراز لے کرآیا، لیکن زندگی اسی کا نام ہے اور ہمیں اس کا سامنا کرنا ہے۔ ہماری پہلی بہو سائرہ وہ بھی ہماری بیٹی کی طرح ہے کیونکہ وہ نورے کی ماں ہے اور میں سائرہ کو بہت زیادہ سپورٹ کرتا ہوں۔
وقت اشاعت : 17/07/2021 - 14:22:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :