شکیرا فیس بک کی سب سے زیادہ پسندیدہ شخصیت بن گئیں

ہفتہ 19 جولائی 2014 14:48

شکیرا فیس بک کی سب سے زیادہ پسندیدہ شخصیت بن گئیں

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جولائی 2014ء) کولمبین گلوکارہ شکیرا فیس بک کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیت بن گئی ہیں۔فیس بک پر دس کروڑ سے زائد پرستاروں کی پسندیدگی نے شکیرا کو کوئین آف فیس بک اور دنیا کی سب سے دلکش خاتون کے اعزاز سے نواز دیا ۔امریکی اخبار”وال اسٹریٹ جرنل“ کے مطابق فیس بک پر وہ پہلی شخصیت ہیں جس کے مداحوں کی تعداد سوملین سے تجاوز کرچکی۔

شکیرا کے پیچ کو لائیک کرنے والوں کی تعداد 100,297,678) ) ہو چکی ہے جس میںہر گزرتے منٹ میں سیکڑوں اس ڈور میں بندھے جا رہے ہیں جس سے واضح ہے کہ عالمی سطح پر اس کے مداحوں میں کمی نہیں ہو گی وہ اس سنگ میل کے عبور کرنے پر پھولے نہیں سما رہی۔اخبار کے مطابق کسی شخصیت کے آفیشل پیج کو دس کروڑ لائیک کا سنگ میل صرف شکیرا کے حصے میں آیا۔

(جاری ہے)

شکیرا نے کہا کہ مجھے اس اعزاز سے نوازنے میں دنیا کے تمام حصوں سے میرے پرستاروں کا مجھ سے منسلک ہونا ہے اور یہ عزت انہیں کی عطا کردہ ہے۔

سوشل میڈیا اور خاص طور پر فیس بک میرے سمیت دیگر فنکاروں کو اس خلا کو پر کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں جو اسٹیج اور سامعین کے درمیان ہوتا ہے۔ وہاں ہمیں مباحثہ کا ماحول ملتا ہے جہاںہم دونوں فنکار اور شائقین کے ساتھ خیالات ،اپنی کامیابیوں، تصاویر ، ویڈیوز اور زندگی کے سب سے اہم لمحات کا اشتراک کرتے ہیں۔ برازیل میںفیفا عالمی کپ کے دوران شکیراکی ایک تصویر کوچار دن میں3.5ملین مداحوں نے پسند کیا۔

فیس بک پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی دس تصاویر میں وہ ایک ہے۔ اخبار کے مطابق دنیا بھر میں فیس بک کے ماہانہ اوسطاً1.28ارب صارف ہیں۔جن میں شکیرا کے مداحوں کا آٹھ فی صد بنتا ہے۔شکیرا کے11فی صد مداح امریکی ہیں ۔اخبار کے مطابق کچھ جعلی شائقین کا مسئلہ بھی ہے سیکورٹیز اینڈ ایکسینج کمیشن کے مطابق فیس بک پر5.5فی صد سے10فی صد ایسے صارف ہیں جن کے دو اکاؤنٹ ہیں یا جعلی ہیں۔70سے130ملین اکاؤنٹ ایسے ہیں جو حقیقی نہیں۔شکیرا کی ٹیم نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے مداحوں کوحاصل کرنے کے لئے کبھی کوئی پائی ادا نہیں کیں،فیس بک کی طرف سے ایسی کوئی سروس فراہم نہیں کی جاتی۔فیس بک نے2012میں شکیرا کے اکاؤنٹ سے35ہزار جعلی مداحوں کے اکاؤنٹ ختم کردیئے تھے۔

وقت اشاعت : 19/07/2014 - 14:48:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :