عدالت میں عدم پیشی، کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان

منگل 27 جولائی 2021 18:58

عدالت میں عدم پیشی، کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو نغمہ نگار جاوید اختر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے کیس کی آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے اندھیری میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے بالی ووڈ کوئن کنگنا کو اس کیس میں پیش ہونے کا آخری موقع دیا ہے ۔

کنگنا رناوت کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ان کی موکلہ اس وقت بیرونِ ملک ہیں اور اسی وجہ سے وہ آج ہونے والی سماعت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔

(جاری ہے)

ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کنگنا نے آج عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دی ہے۔ جاوید اختر کے وکیل نے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ایک بھی تاریخ پر اس کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، ان کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

کورونا وائرس کی صورتحال اور ایس اوپیز کا خیال رکھتے ہوئے مجسٹریٹ آر آر خان نے کنگنا کی ایک دن کے لیے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جبکہ ریمارکس دیئے کہ اگر کنگنا آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئیں تو ان کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 27/07/2021 - 18:58:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :