23 کے اوائل میں شادی کرلوں گی‘سونیا حسین

جس سے شادی کریں گی کیا وہ بھی اداکار ہیں اللہ نہ کرے ایسا ہو‘صارف کے سوال پر سونیا کا جواب

منگل 27 جولائی 2021 21:01

23 کے اوائل میں شادی کرلوں گی‘سونیا حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی نامور اداکارہ سونیا حسین نے اپنی شادی کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ 2023 کے اوائل میں شادی کرلیں گی۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب کا سیشن رکھا ، جس میں ان کے چاہنے والوں نے شادی اور پھر ہونے والے شوہر کے حوالے سے سوال کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے شادی کے حوالے سے بتایا کہ وہ شادی جنوری 2023 میں کرلیں گی۔

سونیا نے اپنی شادی کے حوالے سے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا اور پھر اس سیشن میں بہت سے سوال ان کی شادی کے حوالے سے ہی ہونے لگے۔سونیا حسین نے سالگرہ کیسے منائی ایک صارف نے سونیا سے پوچھا کہ جس سے آپ 2023 میں شادی کریں گی کیا وہ بھی اداکار ہیں اداکارہ نے اس سوال کے جواب میں بس ’اللہ نہ کرے ایسا ہو،‘ لکھا۔
وقت اشاعت : 27/07/2021 - 21:01:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :