سلمان خان نئی فلم کے لیے سر کے بالوں کو قربان کریں گے

منگل 22 جولائی 2014 15:50

سلمان خان نئی فلم کے لیے سر کے بالوں کو قربان کریں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2014ء) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ کرن جوہر کی نئی فلم سدھی میں کام کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا اب سب کو پتہ چل چکا ہے تو میں بتا دیتا ہوں کہ میں نہ صرف فلم میں مرکزی کردار میں نظر آؤں گا بلکہ فلم کے لیے گنجا بھی ہونا پڑے گا۔

(جاری ہے)

سلمان خان اس سے قبل بھی مختلف کرداروں کو اپنانے کے لیے ہیئر اسٹائل میں تبدیلی کرتے رہے ہیں، وہ فلم ویر،تیرے نام میں ایک سے زیادہ اور نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔ سلمان خان ہر فلم میں ایک نئے اسٹائل کے ساتھ آنا چاہتے ہیں اور وہ اس کے لیے کڑی محنت بھی کرتے ہیں۔ اور ان کے مداح بھی ان کے ہر نئے اسٹائل کو پسند کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/07/2014 - 15:50:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :