ایسا کام نہیں کرنا چاہتی جس میں انفرادیت نہ ہو، کرینہ کپور
بدھ 23 جولائی 2014 11:57
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2014ء) اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ ایسا کام نہیں کرنا چاہتی جس میں انفرادیت نہ ہو اسی لیے ہدایت کار فلمساز زویا اختر کی فلم ’’دل دھڑکنے دو‘‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور سے زویا اختر کی فلم میں کام سے انکار کے حوالے سے پوچھا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ پچھلے پانچ ماہ میں، میں نے چھ فلموں میں کام سے انکار کیا کیونکہ میں کچھ ایسا کام نہیں کرنا چاہتی جس میں انفرادیت نہ ہو اور مجھے خوشی ہے کہ میں ان فلموں کا حصہ نہیں ہوں گی ۔
اس کے بدلے میں فارغ وقت آرام سے گھر میں آرام کرتے ہوئے کتابیں پڑھ کر گزاروں گی۔کرینہ نے کہا کہ لوگ جو کہتے ہیں ان کو کہنے دو مجھے ان کی کوئی پرواہ نہیں جیسے کہ میرے شوہر سیف کہتے ہیں کہ جو تم نہیں کرنا چاہتی وہ نہ کرو اوربے فکر ہو جاؤ۔ اداکارہ نے کہا کہ بالی ووڈ میں 15 سال گزارنے کے بعد مجھے یہ حق حاصل ہو گیا ہے کہ میں اپنی مرضی کروں اور مجھے یقین ہے کہ میرے فیصلے درست ہیں۔
Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Vidya Balan
Urwa Hocane
Kainaat Arora
Ali Larter
Will Ferrell
Nargis
Jorja Fox
Owen Wilson
Nazia Hassan
Chloë Grace Moretz
Shafqat Cheema
Connie Britton
Showbiz News In Urdu
-
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
-
فن کے ذریعے بچوں کی تربیت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، طارق علی بسرا
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
شوٹنگ میں مصروف پریانکا چوپڑا کا میٹ گالا میں شرکت کرنے سے انکار
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، نہیں چاہتی کبھی اس مرحلے سے گزروں، حنا آفریدی
-
شروتی ہاسن اور دوست سنتانو ہزاریکا کا بریک اپ ہوگیا
-
60 سالہ خاتون نے 'مس یونیورس بیونس آئرس' کا ٹائٹل جیت لیا
-
جہاز میں لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا