فلم ’’کک‘‘ کے آئٹم سانگ کی عکسبندی میں نرگس فخری پٹھوں کے کھچاؤ کا شکار
جمعرات 24 جولائی 2014 14:00
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری فلم ’’کک‘‘ کے آئٹم سانگ کی عکسبندی کے دوران اپنی نزاکت کے باعث پٹھوں کے شدید کچھاؤ کا شکار ہوگئیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں اداکارہ نے کہا کہ سلمان خان کے ساتھ فلم ’’کک‘‘ کے آئٹم سانگ کی عکسبندی سے پہلے وہ کافی نروس اور دباؤ کا شکار تھیں۔
انھوں نے کہا کہ جب آئٹم سانگ کی عکسبندی شروع ہوئی تو میں اس دوران پٹھوں کے شدیدکچھاؤکا شکار ہوگئی تاہم شدید درد کے باوجود آئٹم سانگ کی عکسبندی مکمل کروائی۔ اداکارہ نے کہا کہ مسلزانجری سے نمٹنے کے لیے وہ مکمل طور پر آرام کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ نرگس فخری شاہد کپور کے ساتھ فلم’’ پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو ‘‘کے آئٹم سانگ ’’دھاتنگ‘‘ کے فلمانے کے دوران بھی پٹھوں کے کچھاؤکا شکار ہوگئی تھیں۔(جاری ہے)
اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ سلمان خان کی فلم کک کے لیے عکسبند کیے گئے آئٹم سانگ’’ڈیول‘‘ کے فلمائے جانے کے دوران پٹھوں کے شدید کھیچاؤ کے باوجود گانے کو مکمل کروانے کا ایک خوشگوار تجربہ رہا‘ نرگس نے ذومعنی بات کرتے ہوئے کہا شاید گانے کا عنوان ’’ڈیول‘‘ ہی شیطانی تھا اس لیے میرے ساتھ ایسا ہوگیا۔ اس گانے کو گلوکار ہنی سنگ یویو نے کمپوز کیا جو سلمان خان کے لیے ان کا یہ پہلا گانا تھا‘ قبل ازیں اس نے اداکار شاہ رخ خان کے لیے فلم ’’چنائے ایکسپریس ‘‘ میں شاہ رخ خان کے لیے ’’لنگی ڈانس ‘‘ کیا تھا۔
اداکارہ نرگس فخری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’یویو ہنی سنگھ کا یہ گانا بہت اسپیشل ہے اور وہ ہنی کو پسند بھی کرتی ہیں‘ اسی وجہ سے میں اس گانے میں پرفارم کرنے کے لیے بہت زیادہ پرجوش تھی اور یہ مجھ پر کوئی خاص کرم ہے کہ میں نے سلمان خان کے ساتھ ڈانس کیا ہے، معمولی سی انجری پر برا نہیں منایا‘‘۔ نرگس فخری نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ’’یویو سنگھ کے اس دل دھڑکانے والی انرجیٹک بیٹس پر مشتمل گانے پر ڈانس کرنا میری جسمانی آزمائش تھی، ڈانس سے قبل تو میں ہمیشہ گھبرا جاتی ہوں مگر اس ڈاس سے قبل میں کافی دباؤ کا شکار ہوگئی تھی اور میری مکمل جسمانی موجودگی بہت پریشان کن تھی اور سلمان کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے مجھے جوڑوں کے درمیان شدید درد بھی محسوس ہوا اور ایسے لگا جیسے جوڑ ٹوٹ رہے ہیں۔
اس وقت بہت درد تھا لیکن اس وقت یہ سب پس پشت ڈال دیا کیونکہ احمد خان کی طرف سے ترتیب دیے گئے ڈانس کے انداز بہت متاثر کن تھے ‘ اب میں بستر پر رو بصحت ہوں‘‘۔
Rlated Stars :
شاہ رخ خان
Shah Rukh Khan
سلمان خان
Salman Khan
نرگس
Nargis
سلمان خان
Salman Khan
شاہ رخ خان
Shah Rukh Khan
شاہد کپور
Shahid Kapoor
نرگس فخری
Nargis Fakhri
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Nana Patekar
Anwar Maqsood
Ajay Devgan
Mira Seethi
Yasir Hussain
Babu Baral
Parineeti Chopra
Christie Brinkley
Elli Avram
Rohit Shetty
Shamil Khan
Ayesha Khan
Showbiz News In Urdu
-
فلم انڈسٹری کے ناموراداکار نعیم ہاشمی کی48 ویں برسی منائی گئی
-
اداکار کمال احمد رضوی کی سالگرہ یکم مئی کو منائی جائے گی
-
اردو کے معروف شاعر محسن نقوی کی سالگرہ 5 مئی کو منائی جائے گی
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
معروف ٹی وی میزبان میزبان ،اداکار اور شاعر طارق عزیز کی سالگرہ (کل) منائی جائے گی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
-
پاکستان کے نامورصداکار، اداکاراورشاعرطارق عزیز کا یوم پیدائش (کل) منایا جائیگا
-
گلوکارحبیب رحمن کا گانا میرے ڈھولے جیا کی لانچنگ تقریب الفلاح تھیٹر لاہور میں منعقد کی گئی