اداکاری شروع کرنے کے سوال پر اے آر رحمان کا برجستہ جواب، فینز لاجواب

ہفتہ 14 اگست 2021 12:12

اداکاری شروع کرنے کے سوال پر اے آر رحمان کا برجستہ جواب، فینز لاجواب
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2021ء) بھارتی موسیقار، فلم کمپوزر، ریکارڈ پروڈیوسر، گلوکار اور گیت نگار اے آر رحمان اپنی حال ہی میں ریلیز فلم ممی کی کامیابی پر کافی خوش ہیں۔

(جاری ہے)

اے آر رحمان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر کیرتی سینن کی ممی کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی، جس پر کمنٹ سیکشن پر ایک فین نے ان سے پوچھا تھا کہ وہ کب اپنی اداکاری کیریئر کا آغاز کریں گے۔اے آر رحمان نے اس پر برجستہ جواب دیا جسے ہر ایک نے پسند کیا، انہوں نے کہا کہ آپ نہیں چاہتے کہ میں اپنی زندگی سکون سے گزاروں جس پر انھوں نے مسکراتے ہوئے ایک ایموجی نشان چسپاں کیا۔

وقت اشاعت : 14/08/2021 - 12:12:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :