فلمی پوسٹر، عامر خان کے خلاف فحاشی پھیلانے کا کیس دائر

اتوار 3 اگست 2014 14:20

فلمی پوسٹر، عامر خان کے خلاف فحاشی پھیلانے کا کیس دائر

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اگست 2014ء) مسٹر پرفیکٹ اداکار عامر خان کی آنیوالی نئی فلم ’’پی کے ‘‘ کا گزشتہ روز پوسٹر جاری کیا گیا جس میں وہ برہنہ دکھائی دیے ہیں جب کہ اس فلم کے ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی ہیں اور یہ فلم ہندو دیوتا پر طنزاً بنائی جا رہی ہے۔گزشتہ روز اس فلم کے پوسٹر جاری کرنے پر چند ہی گھنٹوں میں ایک وکیل’’فحاشی‘‘ کو فروغ دینے کے لیے ایک ہندی اشاعت کے ساتھ ساتھ اداکار کے خلاف عدالت جا پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق ایڈووکیٹ منوج کمار فلم ’’پی کے ‘‘ کے جاری کردہ پوسٹر پر اعتراض اٹھایا ہے جس میں عامر بالکل ننگا کھڑا ہے اور اس نے اپنے مخصوص حصے کو ایک پرانے ٹیپ ریکارڈر سے ڈھکا ہوا ہے‘ وکیل کے مطابق اس پوسٹر سے فحاشی اور جنسی ہوس کے فروغ کے لیے ایک سراسر محرک ہے۔

(جاری ہے)

وکیل نے پوچھنے پر بتایا کہ جب میں نے اخبار کی کاپی دیکھی تو میں پوسٹر دیکھ کر حیران رہ گیا‘ اخبار کروڑوں لوگوں تک پہنچا جن میں بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں۔

اس پر ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں آرٹیکل 292 کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے جس کے مطابق فحاشی سے متعلق کیس کی سماعت اب 7 اگست کو ہوگی۔ اب سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ یہ پوسٹر سے فحاشی کی تشہیر ہوتی ہے یا یہ مسٹر پرفیکٹ کا تشہیری منصوبہ ہے جسے انھوں نے پورے طریقے سے منظم کیا ہے۔

وقت اشاعت : 03/08/2014 - 14:20:24

Rlated Stars :