فلمی پوسٹر، عامر خان کے خلاف فحاشی پھیلانے کا کیس دائر
اتوار 3 اگست 2014 14:20
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اگست 2014ء) مسٹر پرفیکٹ اداکار عامر خان کی آنیوالی نئی فلم ’’پی کے ‘‘ کا گزشتہ روز پوسٹر جاری کیا گیا جس میں وہ برہنہ دکھائی دیے ہیں جب کہ اس فلم کے ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی ہیں اور یہ فلم ہندو دیوتا پر طنزاً بنائی جا رہی ہے۔گزشتہ روز اس فلم کے پوسٹر جاری کرنے پر چند ہی گھنٹوں میں ایک وکیل’’فحاشی‘‘ کو فروغ دینے کے لیے ایک ہندی اشاعت کے ساتھ ساتھ اداکار کے خلاف عدالت جا پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق ایڈووکیٹ منوج کمار فلم ’’پی کے ‘‘ کے جاری کردہ پوسٹر پر اعتراض اٹھایا ہے جس میں عامر بالکل ننگا کھڑا ہے اور اس نے اپنے مخصوص حصے کو ایک پرانے ٹیپ ریکارڈر سے ڈھکا ہوا ہے‘ وکیل کے مطابق اس پوسٹر سے فحاشی اور جنسی ہوس کے فروغ کے لیے ایک سراسر محرک ہے۔(جاری ہے)
وکیل نے پوچھنے پر بتایا کہ جب میں نے اخبار کی کاپی دیکھی تو میں پوسٹر دیکھ کر حیران رہ گیا‘ اخبار کروڑوں لوگوں تک پہنچا جن میں بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں۔
اس پر ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں آرٹیکل 292 کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے جس کے مطابق فحاشی سے متعلق کیس کی سماعت اب 7 اگست کو ہوگی۔ اب سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ یہ پوسٹر سے فحاشی کی تشہیر ہوتی ہے یا یہ مسٹر پرفیکٹ کا تشہیری منصوبہ ہے جسے انھوں نے پورے طریقے سے منظم کیا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
بالی وڈ سٹار کیون مائیکل کا لاہور آرٹس کونسل الحمرا کا دورہ، پاکستان کی ثقافت میں دلچسپی کا اظہار
-
سیف علی خان نے بازو سے کرینہ کے نام کا ٹیٹو ہٹا دیا
-
دلجیت دوسانجھ نے شازیہ منظورکا مشہورپنجابی گانا گایا، ویڈیووائرل
-
معروف کامیڈین رنگیلا کی19ویںبرسی 24مئی کو منائی جائے گی
-
نورجہاں کی صاحبزادی ظل ہما کی دسویں برسی(کل)منائی جائے گی
-
شادی کے 10منٹ بعد ہی پتا چل گیا تھا غلط انسان سے شادی ہوئی،نادیہ کا پہلی شادی سے متعلق انکشاف
-
فلم اسٹارز کے ساتھ لوگوں کا سیٹ پرجانا وسائل کا زیاں ہے، فرح خان
-
سلمان خان کی جان بخشنے کیلئے گینگسٹر لارنس بشنوئی کمیونٹی نے اہم شرط رکھ دی
-
عالیہ بھٹ، کنگنا رناوت، اننیا پانڈے اور شردھا کپور بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
سیریز فریڈم ایٹ مڈ نائٹ کے اداکاروں کے متعلق تفصیلات شیئر
-
اداکارہ میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا
-
اداکار رنبیر کپور کی نئی فلم ’’رامائن ‘‘ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.