سوزانے نے ہریتک سے کھربوں کی جائیداد میں سے حصہ مانگ لیا

پیر 4 اگست 2014 14:45

سوزانے نے ہریتک سے کھربوں کی جائیداد میں سے حصہ مانگ لیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں اب تک کئی فلمی اداکاروں کی جوڑیاں بنیں اور کئی کا طلاق پر اختتام ہوا ان میں سے اب تک سب سے مہنگی طلاق ہریتک روشن اور سوزانے کی بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہریتک روشن اور ان کی اہلیہ سوزانے میں بھی طلاق کا معاملہ چل رہا ہے جو کہ مہنگی ترین طلاق ہوگی‘ اس سلسلے میں سوزانے نے علیحدگی پر روشن کی جائیداد کا بھاری حصہ مانگا ہے اس جائیداد کا تخمینہ قریباً 5 ہزار کروڑ روپے سے زائد بنتا ہے جو کہ کھربوں روپے بنتا ہے اور سوزانے نے اس بڑی جائیداد میں سے اپنے لیے بھاری حصہ مانگ لیا ہے۔

وقت اشاعت : 04/08/2014 - 14:45:06

Rlated Stars :