نیو یارک،ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینیمٹڈ فلم دی بک آف لائف کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

ہفتہ 9 اگست 2014 22:07

نیو یارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء) ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینیمٹڈ فلم دی بک آف لائف کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔جارج گوٹریز کی ہدایت کار میں بننے والی اس فلم کی کہانی منولونامی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو اپنے دل کی بات ماننے اور اپنے خاندان کی توقعات پر اترنے کے درمیان پھنس کر رہ جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

فلم میں اپنی پس پردہ آوازکا جادوجگانے والے فنکاروں میں چننگ ٹیٹم ،زوئے سنڈانہ ڈیاگوگولیونا،کرسٹینااپلیکٹ سمیت دیگر شامل ہیں ۔آرون برجر کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 17 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔۔۔

وقت اشاعت : 09/08/2014 - 22:07:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :