والد کی طبیعت میں کوئی بہتری نہیں آئی ‘ جواد عمر شریف

ڈاکٹرزکے مطابق دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے،اگر امریکہ نہ بھیجا گیاتو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہوگا‘ بیٹے کی گفتگو

پیر 13 ستمبر 2021 15:30

والد کی طبیعت میں کوئی بہتری نہیں آئی ‘ جواد عمر شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2021ء) معروف کامیڈین اداکار عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر شریف نے کہا ہے کہ والد کی حالت اب بھی خراب ہے اور طبیعت میں کوئی بہتری نہیں آرہی۔

(جاری ہے)

عمر شریف کے بیٹے جواد عمر شریف کے مطابق والد کا علاج جاری ہے،ڈاکٹرزکے مطابق دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے،اگر امریکہ نا بھیجا گیاتو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہوگا،والد اس وقت بھی ہوش میں نہیں ہیں اور چند منٹ ہوش میں آنے پر بھی کسی کو نہیں پہچان رہے۔ جواد عمر شریف نے کہا کہ پوری قوم سے والد کی صحت یابی کے لئے دعائوں کی اپیل کرتا ہوں۔

وقت اشاعت : 13/09/2021 - 15:30:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :