دنیا کی مختلف شوبز انڈسٹریز میں مجبوری کے تحت انتہائی مختصر لباس پہننے والی خواتین سے ہمدردی ہے‘ وینا ملک

طالبان نے قضہ نہیں کیا ،طالبان نے اپنا ملک حاصل کرنے کے لیے 20 سال تک جنگ لڑی‘ اداکارہ و میزبان کا انٹر ویو

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:03

دنیا کی مختلف شوبز انڈسٹریز میں مجبوری کے تحت انتہائی مختصر لباس پہننے والی خواتین سے ہمدردی ہے‘ وینا ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) اداکارہ ومیزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ انہیں افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے فنکاروں پر پابندیاں عائد کرنے یا وہاں کی خواتین کے بجائے دنیا کی مختلف شوبز انڈسٹریز میں مجبوری کے تحت انتہائی مختصر لباس پہننے والی خواتین سے ہمدردی ہے۔ایک انٹر ویو میں وینا ملک نے واضح کیا کہ طالبان نے افغانستان پر قبضہ نہیں کیا بلکہ وہ ان کا اپنا ملک تھا اور انہوں نے وہاں حکومت بنائی ہے۔

اداکارہ و میزبان کے مطابق افغانستان بھی طالبان ہی سے تعلق رکھتا ہے اور طالبان نے اپنا ملک حاصل کرنے کے لیے 20 سال تک جنگ لڑی اور انہیں نہیں لگتا کہ طالبان کے احکامات سے وہاں کے لوگ ناخوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت میں آنے کے بعد اگر کوئی بھی قواعد د و ضوابط نافذ کریں گے تو وہاں کے لوگ انہیں خوشی خوشی قبول کریں گے اور یہ کہ تاحال وہاں طالبان کے احکامات کے خلاف کوئی مزاحمت بھی نظر نہیں آ رہی۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ان کی جو برقعے میں تصاویر ہیں وہ کسی مجبوری کے تحت نہیں کھینچی گئیں بلکہ وہ بچپن سے اپنی مرضی کے مطابق پردہ کرتی آ رہی ہیں۔وہ جب بھی باہر جاتی ہیں تو برقع پہن کر جاتی ہیں اور وہ پردے میں خود کو محفوظ کرتی ہیں۔افغانستان میں طالبان کی جانب سے وہاں کی شوبز انڈسٹری میں عائد کی جانے والی پابندیوں اور خواتین کے لیے مکمل برقع والے لباس کے اعلان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وینا ملک نے کہا کہ انہیں افغانستان کی پردے والا لباس پہننے والی خواتین کے بجائے مختلف ممالک کی شوبز انڈسٹری میں مختصر لباس پہننے والی خواتین کی فکر ہے۔

دنیا کے متعدد ممالک کی شوبز انڈسٹریز میں خواتین مجبوری کے تحت نیم عریاں لباس پہننے پر مجبور ہیں اور وہ مختصر لباس میں خود کو بے سکون محسوس کرتی ہیں۔انہوں نے مجبوری کے تحت مختصر لباس پہننے والی شوبز خواتین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ انہیں افغانستان میں شوبز پر عائد کی جانے والی پابندیوں کے بجائے دوسرے ممالک کی انڈسٹریز کی پریشان ہے، جہاں اداکاروں کو اپنی مرضی سے ہر چیز کرنے کی اجازت ہے جو کہ انتہائی خوفناک ہے۔

وینا ملک نے لباس اور شوبز میں ڈریس کوڈنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی رائے ہے کہ حکومت پاکستان شوبز کے لیے ڈریس کوڈ متعارف کرائے۔ان کے مطابق زندگی کے ہر مسئلے میں ایک حد ہوتی ہے، جہاں تک ہر کسی نے رکنا ہوتا ہے، اسی طرح شوبز میں بھی لباس کے معاملے پر ایک حد مقرر کی جائے اور بتایا جائے کہ کس طرح کا لباس پہنا جا سکتا ہے۔

حکومت ملک میں شوبز کے لیے ڈریس کوڈ متعارف کرائے، اداکارہفوٹو: انسٹاگرامپاکستان اور افغانستان میں خواتین کے لباس کے موازنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اور یہاں کی خواتین اپنی مرضی سے ہر طرح کا لباس پہنتی ہیں۔انٹرویو کے دوران انہوں نے جلد ہی اردو فلکس پر نشر ہونے والے اپنے مزاحیہ سیاسی و سماجی شو سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ وہ 13 سال بعد دوبارہ شو کرتی دکھائی دیں گی۔انہوں نے تصدیق کی کہ مذکورہ شو ماضی کے شو ہم سب امید سے ہیں کی طرح کا ہوگا مگر اب شو کو اردو فلکس پر چلایا جائے گا اور نئے شو کا اسکرپٹ بھی ڈاکٹر یونس بٹ لکھیں گے۔
وقت اشاعت : 16/09/2021 - 23:03:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :