دیپیکا اور رنویر IPL کی ٹیم خریدنے کیلئے منصوبہ بندی کرنے لگے

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 11:54

دیپیکا اور رنویر IPL کی ٹیم خریدنے کیلئے منصوبہ بندی کرنے لگے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ انڈین پریمئر لیگ کے 2022 کے ایڈیشن کے لیے ٹیم خریدنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے 2022 میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی دو نئی ٹیموں کے شامل ہونے کی تصدیق کی ہے اور مختلف میڈیا رپورٹس میں یہ کہا جارہا ہے کہ ان دو نئی ٹیموں میں سے ایک ٹیم کے مالک دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ہوں گے۔

انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) اور بالی ووڈ کا دیرینہ رشتہ ہے، شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ مشہور ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز ٹیم کے مالک ہیں جبکہ راج کندرا اور شلپا شیٹی نے ابتدائی طور پر راجستھان رائلز میں سرمایہ کاری کی تھی اور پریتی زنٹا پنجاب کنگز کی شریک مالک ہیں۔
وقت اشاعت : 23/10/2021 - 11:54:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :