شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں

جمعرات 21 اگست 2014 11:49

شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) اوم شانتی اوم اور چنائے ایکسپریس کی بلاک بسٹر بالی ووڈ جوڑی شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں۔فلمساز و ہدایتکار فرح خان کیساتھ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈکون کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم ہیپی نیو ائیر کے پہلے ہندی زبان کے ٹریلر کے بعد دیگر مداحوں کیلئے تامل اور تلگو زبان میں بھی ٹریلر کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی شاہ رخ اور دپیکا پڈوکون کیلئے تامل اور تلگو زبان میں ڈبنگ کر نے والے اداکاروں نے حیر ت انگیز طور پر ان کی حقیقی ا?وازوں سے ملتی جلتی آواز نکال کر شائقین کو حیران کر دیا جنھیں سن کر با لکل بھی اجنبیت کا احساس نہیں ہو رہا۔

رومینس،ایکشن ،کامیڈی ،ڈانس اور میوزک سے بھر پور اس فلم کی کہانی ایک بڑی چوری کی کاروائی کے گر د گھومتی ہے جسے شاہ رخ اپنی ٹیم کے ساتھ کر نے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم میں بظاہر شاہ رخ اپنی ہیروئن دپیکا اور دیگر ساتھیوں بومن ،سو نو ،ابھیشک کے ساتھ ڈانس کے مقابلے میں جیت کیلئے اتررہے ہیں تاہم درحقیقت وہ تیاری ایک چور ی کی کر رہے ہیں ۔توڑیں گے تالے انڈیا والے کے ڈائیلاگ کے ساتھ اس فلم کا ٹریلر دھوم تو مچاہی رہا ہے تاہم اس کی کہانی ایک نئی کک مارے گی یہ تو دیوالی کے موقع پر 23اکتوبر کو سینما گھروں میں جاکر ہی پتہ چلے گا۔

وقت اشاعت : 21/08/2014 - 11:49:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :