شوٹنگ کے دوران فائرنگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا ہتھیاروں کے حفاظتی پروٹوکولز کو نظر انداز کرنے انکشاف

منگل 26 اکتوبر 2021 16:50

شوٹنگ کے دوران فائرنگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا ہتھیاروں کے حفاظتی پروٹوکولز کو نظر انداز کرنے انکشاف
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) شوٹنگ کے دوران مشہور ہولی وڈ اداکار ایلک بولڈون کی فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت پر عملے کی ایک رکن نے کہا ہے کہ وہ ماضی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے بارے میں حفاظتی خدشات کا اظہار کرچکی ہیں اور واقعے کے وقت ہتھیاروں کے حفاظتی پروٹوکولز کو نظر انداز کیا گیا تھا۔امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پروپ میکر اور لائسنس یافتہ پائرو ٹیکنیشن میگی گول نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے سیٹ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیو ہالز کے رویے سے متعلق خدشات پر 2019 میں ہولوز ان ٹو دا ڈارک سیریز کے ایگزیکٹو پروڈیوسرز کو شکایت کی تھی۔

میگی گول نے انٹرویو میں کہا کہ ڈیو ہالز نے ہتھیاروں اور پائروٹیکنکس کے حفاظتی پروٹوکولز کو نظر انداز کیا اور سیٹ پر نگرانی کرنے والے پائرو ٹیکنیشن کے ہوش کھو جانے کے بعد فلم بندی جاری رکھنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

میگی گول نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کی جان لیوا شوٹنگ اور ان کے کچھ پچھلے تجربات اس حوالے سے موجود حفاظتی مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم اور ٹی وی ورکرز کی نمائندگی کرنے والی یونین اور ایک بڑے پروڈیوسرز گروپ کے مابین ایک معاہدے پر جاری مذاکرات میں عملے کے ارکان کی حفاظت اور بہبود سرفہرست مسائل ہیں۔میگی گول کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال ڈیو ہالز کے بارے میں نہیں ہے، اس میں کسی بھی طرح سے کسی ایک شخص کی غلطی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سیٹ پر تحفظ ایک بڑا مسئلہ ہے اور ہم اس ثقافت کے ساتھ کیا حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
وقت اشاعت : 26/10/2021 - 16:50:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :