بے ہودہ حرکات پر ملی سائرس کے شو پر پابندی لگ گئی

ہفتہ 23 اگست 2014 17:08

بے ہودہ حرکات پر ملی سائرس کے شو پر پابندی لگ گئی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3 2اگست 2014ء) امریکی گلوکارہ ملے سائرس کے شو پر پابندی لگ گئی، لاطینی امریکا کے ملک ڈومینیک ریپبلک نے ملی کا کانسرٹ منسوخ کر دیا۔ مدھر آواز، گیت لاجواب، پرفارمنس بھی کمال لیکن خوبرو گلوکارہ ملے سائرس کا انداز متنازع ہوگیا۔ شو کے دوران بولڈ پرفارمنس کے باعث اکیس سالہ ملی سائرس تنقید کی زد میں ہے۔

(جاری ہے)



لاطینی امریکا کے ملک ڈومینیک ریپبلک میں گلوکارہ کے کانسرٹ پر پابندی لگ گئی ہے، تیرہ ستبمر کو امریکی آرسٹ کا کانسرٹ طے تھا، جو کہ اب مسنوخ ہوچکا ہے، حکومتی بیان کے مطابق ملے سائرس کی پرفارمنس اخلاقی اقدار کے منافی ہیں، انہیں ملک میں پرفارم کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ملے سائرس حیران تو مداح پریشان ہیں، جو کہ پہلے ہی ساڑھے تین سو ڈالرز کے کاسنرٹ ٹکٹ خریدچ چکے ہیں۔ س

وقت اشاعت : 23/08/2014 - 17:08:54