سیاسی بحران کے حل کیلئے میرا کی عمران خان اور طاہر القادری کو پیش کش

اتوار 24 اگست 2014 13:32

سیاسی بحران کے حل کیلئے میرا کی عمران خان اور طاہر القادری کو پیش کش

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) لالی ووڈ اداکارہ میرا نے ملک کا سیاسی بحران حل کرانے کی پیشکش کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک ان کی درخواست کو مسترد نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہاکہ تحریک انصاف کے دھرنے اور پاکستان عوامی تحریک کے مارچ سے مقامی لوگوں کی زندگی دشوار ہو گئی۔ وہ مقامی لوگوں کے ہمراہ عمران خان اور طاہر القادری سے مل کر ملک کا سیاسی بحران اور مقامی افراد کی مشکلات ختم کرا سکتی ہیں۔ میرا نے یہ نہیں بتایا کہ وہ سیاسی رہنماوٴں سے ملنے کب جائیں گی ۔

وقت اشاعت : 24/08/2014 - 13:32:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :