اکرم اداس ،سردارکمال ،ظفر ی خان اورہماعلی فیصل آبادمیں پرفارم کرینگے

مذکورہ اداکار اسٹیج ڈرامہ’’ کڑیاں سیاسی منڈے میراثی ‘‘میں پہلی بار اکٹھے پرفارم کرتے نظر آئینگے

ہفتہ 6 نومبر 2021 13:52

اکرم اداس ،سردارکمال ،ظفر ی خان اورہماعلی فیصل آبادمیں پرفارم کرینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2021ء)اسٹیج کے ناموراداکار اکرم اداس ،سردارکمال ،ظفر ی خان اورہماعلی سبینا تھیٹر فیصل آبادمیںشروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں پہلی مرتبہ اکٹھے پرفارم کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سبینا تھیٹر میںاسٹیج ڈرامہ’’ کڑیاں سیاسی منڈے میراثی ‘‘پیش کیا جائے گا جس کے لئے ہما علی ،اکرم اداس،سردارکمال اور ظفری خان کوخصوصی طو رپر کاسٹ کیا گیا ہے جبکہ دیگر اداکاروںمیںسوہاعلی ،کرن بٹ،سلک ملک سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 06/11/2021 - 13:52:45

Rlated Stars :