عامرلیاقت کی موت طبعی نہیں، قتل کیا گیا، دانیہ شاہ کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

جمعہ 24 مئی 2024 21:53

عامرلیاقت کی موت طبعی نہیں، قتل کیا گیا، دانیہ شاہ کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2024ء) دانیہ شاہ نے مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی موت کو قتل قرار دیتے ہوئے مقدمہ دائر کرانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے دعویٰ کیا کہ مرحوم رکن قومی اسمبلی کی موت طبعی نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے، مقدمہ درج کرانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر رہی ہوں۔بعدازاں سندھ ہائی کورٹ نے 3 ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے دانیہ شاہ کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔ #

وقت اشاعت : 24/05/2024 - 21:53:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :