حسد کو دل سے نکال دیں چہرہ خود بخود خوبصورت ہو جائیگا‘فضاعلی

منگل 23 نومبر 2021 12:14

حسد کو دل سے نکال دیں چہرہ خود بخود خوبصورت ہو جائیگا‘فضاعلی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء)اداکارہ فضاعلی ایک سپر سٹور کی افتتاحی تقریب میں خواتین شرکاء کو اپنی فٹنس اورخوبصورتی کاراز بتاتی رہیں۔ فضا علی نے گزشتہ روز ایک سپر سٹورکی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ جگن کاظم،صوفیہ مرزا سمیت دیگربھی موجود تھے۔شریک خواتین فضا علی سے ان کی فٹنس اورخوبصورتی کا رازپوچھتی رہیں جس پر اداکارہ نے انہیں اپنی ڈائٹ کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ حسد سے گریز کرتی ہوں ، جب آپ کسی سے حسد نہیں کرتے تو خوبصورتی خود بخود آپ کے چہرے پر نظر آتی ہے۔

وقت اشاعت : 23/11/2021 - 12:14:35

Rlated Stars :