معروف رائیٹر و شاعر خلیل الرحمان قمرکے اعزازمیں ایک شام کا انعقاد

معروف گلوکاروں سمیت صحافتی و ادبی شخصیات کی شرکت۔گلوکار وں نے اپنی گائیگی کا مظاہرہ بھی کیا

جمعہ 10 دسمبر 2021 14:52

معروف رائیٹر و شاعر خلیل الرحمان قمرکے اعزازمیں ایک شام کا انعقاد
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2021ء) معروف رائیٹر و شاعر خلیل الرحمان قمرکے اعزازمیں ایک شام کا انعقاد،شوبزوصحافت سے وابستہ شخصیات کی شرکت،تفصیلات کے مطابق اس شام کا اہتمام کلچرل جرنلسٹ فائونڈیشن آف پاکستان اور ادارہ رنگ و روپ نے پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں کیا تھاجس کے آرگنائزر ملک یعقوب نور،ملک محمدخان،ایس ایم شاکر،ٹھاکر لاہوری اور طاہر بخاری تھے۔

اس شاندار تقریب میں معروف گلوکار،صحافتی و ادبی شخصیات اور اداکار شریک ہوئیں جن میں گلوکار شیرمیاندادخان،ہدائتکار سید نور،جرار رضوی،پرویز کلیم،حاجی عبدالرشید،راشدمحمود،ناصر ادیب،اشرف خان،خالدبٹ،آغا حسن عسکری،ناصر بیراج،ملک آصف شہزاد،خضرعباس،ندیم نظر،ندیم بھٹی،گوشی خان،سرور بخاری،فجراریبہ بخاری،روبی شہزاد،شہزادعلی،رمضان خان،ٹائیگر شاہ،جرار رضوی،جانوبابا،ندیم چوہدری،سعداختر،ڈاکٹر بی اے خرم،عمیرجٹ،وسیم حسن اعوان،اسدبھنڈاراہ،آغا عابدعسکری،نسیم الحق زاہدی،انجم شہزاد،صدف راشد،بندیاجٹ،فرحان کھٹانہ امساء چوہدری،فرحان خان،ودیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس تقریب کی ڈیجیٹل و سوشل میڈیا مارکیٹنگ کاذمہ ٹائیگرمیڈیا کے لگایاگیاتھاجسے انہوں نے بہت خوش اسلوبی سے سرانجام دیا۔ تقریب میں شریک شرکاء نے خلیل الرحمان قمر بارے اپنے قیمتی خیالات کا اظہارکیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیاجبکہ گلوکار ساغر خان نے خلیل الرحمان قمر کی مشہور شاعری ’’میرے پاس تم ہو‘‘گاکر تقریب کو چار چاند لگادئیے آخر میں خلیل الرحمان قمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنے ان تمام چاہنے والوں اور رنگ روپ و کلچرل جرنلسٹ فائونڈیشن آف پاکستان کا بے حد مشکورہوں کہ انہوں نے آج مجھے یہ پذیرائی بخشی اور میرے بارے میں اتنے اچھے خیالات کا اظہارکیا۔
وقت اشاعت : 10/12/2021 - 14:52:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :