سوشل میڈیا منشیات کی نسبت زیادہ خطرناک ہے : میلی سائرس

جمعرات 4 ستمبر 2014 14:19

سوشل میڈیا منشیات کی نسبت زیادہ خطرناک ہے : میلی سائرس

کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) امریکی گلوکارہ میلی سائرس نے کہا ہے کہ منشیات کی نسبت انٹرنیٹ انسان کے ذہن کو تباہ و برباد کرنے والی زیادہ خطرناک چیز ہے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق اداکارہ اور گلوکارہ نے کہا ہے کہ وہ جس طرح کے ماحول میں پلی بڑھی ہے اس میں میری جوانا کو کبھی بری چیزنہیں سمجھا گیا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ آپ کے ذہن کو کون سی چیز سب سے زیادہ متاثر کر رہی ہے ، اور ذہنی صحت کو برباد کر رہی ہے۔ سائرس خود کئی تنازعات اور عجیب و غریب ڈانس کرنے کے حوالے سے تنقید کی زد میں رہتی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ میری جوانا کی نسبت فیس بک اور انسٹیگرام جیسا سوشل میڈیا خطرناک ہے۔

وقت اشاعت : 04/09/2014 - 14:19:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :