ہمیں سنجیدگی کے ساتھ معیاری فلمسازی پر توجہ دینا ہوگی‘سنگیتا

فلم انڈسٹری میں نئے رجحانات پربھی کام کرنے کی ضرورت ہے ‘انٹر ویو

بدھ 5 جنوری 2022 11:54

ہمیں سنجیدگی کے ساتھ معیاری فلمسازی پر توجہ دینا ہوگی‘سنگیتا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2022ء) فلم انڈسٹری کی سینئر اداکار ہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ ہمیںاپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا ، سنجیدگی کے ساتھ معیاری فلمسازی پر توجہ دینا ہو گی ،فلم انڈسٹری میں نئے رجحانات پربھی کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹریو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھ کر انہیں دہرانے سے گریز کرنا چاہیے ۔

عوا م آج بھی اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے ہمیں سنجیدگی کے ساتھ معیاری فلمسازی پر توجہ دینا ہوگی۔ سنگیتا نے کہا کہ ہمارے لوگوں نے فلم انڈسٹری کو ترقی اور فروغ دینے کے لیے جدوجہد شروع کی ہے اور پاکستانی فلموں کی کامیابی کا سفر جو شروع ہوا ہے اسے اسی کامیابی سے جاری رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔
وقت اشاعت : 05/01/2022 - 11:54:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :