جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ 31 سال کی عمر میں چل بسیں

جمعرات 6 جنوری 2022 12:14

جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ 31 سال کی عمر میں چل بسیں
سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2022ء) جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کم می سو 31 سال کی عمر میں چل بسیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے ڈرامہ سنوڈراپ میں معاون اداکارہ کا کردار ادا کر نے والی کم می سو کی اچانک موت کی خبر کی تصدیق کردی گئی جبکہ موت کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ اداکارہ کی اچانک موت کی وجہ سے ان کا خاندان شدید صدمے سے دوچار ہے جبکہ اداکارہ کے ذرائع کی جانب سے لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ موت کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔

وقت اشاعت : 06/01/2022 - 12:14:35