انسان کو دنیا کیساتھ ساتھ آخرت میں بھی سر خرو ہونے کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے ‘ افتخار ٹھاکر

جمعرات 6 جنوری 2022 21:55

انسان کو دنیا کیساتھ ساتھ آخرت میں بھی سر خرو ہونے کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے ‘ افتخار ٹھاکر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2022ء) نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ ہر انسان کو دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی سر خرو ہونے کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے ،اللہ تعالیٰ کو عاجز ی بڑی پسند ہے اس لئے ہماری شخصیت میں اس کا واضح اظہار ہونا چاہیے ۔ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ انسان کی زندگی پانی کے بلبلے کی مانند ہے اس لئے ہمیں اپنے معاملات میں سوچ سمجھ کر آگے بڑھنا چاہیے کیونکہ ہم نے ایک نہ ایک دن اپنے رب کے حضور بھی پیش ہونا ہے ۔

(جاری ہے)

انسان سے زندگی میں بے شمار غلطیاں ہو جاتی ہیں لیکن ہمارا رب بڑا رحیم و کریم ہے جو معافی طلب کرنے پر ہم سے راضی ہو جاتا ہے اس لئے ہمیں ہر وقت اس ذات سے رجوع کرنا چاہیے ۔ میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنی اصلاح کروں اور ایک مرتبہ جو غلطی ہو جائے اسے دوبارہ نہ دہرائو ں ۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس لئے صرف دنیا میںسر خرو ہونے کیلئے جدوجہد نہیں کرنی چاہیے بلکہ آخرت کا سامان بھی کرنا چاہیے اور ایسے ہی لوگ کامیابی پانے والے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/01/2022 - 21:55:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :