لاہور: ایف بی آر کا گلوکارہ آئمہ بیگ کو انکم ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے نوٹس

جمعرات 13 جنوری 2022 22:32

لاہور: ایف بی آر کا گلوکارہ آئمہ بیگ کو انکم ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے نوٹس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2022ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ سے انکم ٹیکس کی وصولی کے لئے ان کی رہائشگاہ واقعہ ماڈل ٹائون پر نوٹس وصول کروا دیا ہے گلوکارہ آئمہ بیگ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کی نادہندہ ہیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے آئمہ بیگ کے زیر استعمال گاڑیوں کو ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کردئیے ہیں۔ آئمہ بیگ پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے سال 2018ء سے سال 2020ء تک انکم ٹیکس ادا نہیں کیا۔

وقت اشاعت : 13/01/2022 - 22:32:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :