کنگ ہمیشہ کنگ رہتاہے، ویرات کوہلی کے کپتانی چھوڑنے پر رنویر کا تبصرہ

اتوار 16 جنوری 2022 16:05

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) ویرات کوہلی کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ کپتانی سے بھی دستبرداری کے اعلان کے بعد اداکار رنویر سنگھ نے بھی تبصرہ کردیا۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کے بعد ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بھارتی ٹیم کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر کوہلی کے بیان پر رنویر سنگھ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کنگ ہمیشہ کنگ رہتا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار نے ساتھ میں تاج اور دل کی ایموجیز بھی شیئر کیں۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے اپنا کام بہت ایمانداری کے ساتھ کیا اور اس کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ویرات کوہلی نے اپنے پیغام میں بی سی سی آئی اور اپنے کھلاڑیوں کو بطور کپتان انہیں سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
وقت اشاعت : 16/01/2022 - 16:05:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :