’کورولوس عثمان‘ کی نئی قسط کا ٹریلر دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا

بدھ 19 جنوری 2022 00:10

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) دنیا بھر میں مشہور سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورولوس عثمان‘ کی نئی قسط کے ٹریلر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔سیریز ’کورولس عثمان‘ کے آفیشل کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سیسوشل میڈیا پر سیریز کی نئی قسط کا ٹریلر شیئر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دراصل، سیریز کی اگلی قسط کے ٹریلر کو دیکھ کرایسا لگ رہا ہے کہ عثمان بے اور ان کے جنگجوصلیبیوں کے جال میں پھنس جائیں گے۔یہی نہیں ٹریلر میں عثمان بے کو پھانسی کے پھندے پر لٹکاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔اِن تمام دل دہلا دینے والے مناظر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے کہ کیا اگلی قسط میں عثمان بے اور اٴْن کے ساتھی دشمنوں کے ہاتھوں شہید ہوجائیں گے۔
وقت اشاعت : 19/01/2022 - 00:10:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :