میشا شفیع کی ہتک عزت دعوے پر حکم امتناعی کے خلاف درخواست منظور

بدھ 19 جنوری 2022 23:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) لاہور ہائیکورٹ نے میشا شفیع کی جانب سے گلوکار علی ظفر کے خلاف دو ارب روپے کے ہتک عزت دعوے پر حکم امتناعی کے خلاف درخواست منظور کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے میشا شفیع کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ میشا شفیع کی جانب سے ایڈوکیٹ ثاقب جیلانی نے دلائل مکمل کیے۔

(جاری ہے)

سیشن کورٹ نے میشا شفیع کے علی ظفر کے خلاف ہتک عزت دعوے پر کارروائی روک دی تھی جس پر میشا شفیع نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ایک ارب جبکہ میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف دو ارب کا ہتک عزت کا دعوی دائر کیا ہوا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد علی ظفر کے دعوے کے ساتھ میشا شفیع کے ہتک عزت دعوے پر بھی سماعت ہو گی
وقت اشاعت : 19/01/2022 - 23:45:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :