کورونا کو مذاق سمجھنے والی گلوکارہ کورونا سے ہلاک

مجھے افسوس ہے میری ماں نے اپنی فیملی کے بجائے غیروں کی باتوں پر یقین کیا، بیٹا

جمعرات 20 جنوری 2022 19:50

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) چیک ری پبلک کی معروف گلوکارہ کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئیں۔57 سالہ گلوکارہ نے مہلک وباء کو مذاق سمجھا اور ملکی ہیلتھ پاس حاصل کرنے کیلئے جان بوجھ کر مہلک وباء کو دعوت دی۔

(جاری ہے)

گلوکارہ کے بیٹے نے کہا کہ میری ماں کی ہلاکت سے دو روز قبل انہوں نے فیس بک پر یہ پوسٹ کیا تھا کہ وہ بغیر کسی ویکسین کے اس انفیکشن سے مکمل صحتیاب ہوگئی ہیں اور بہت جلد تھیٹر ، ہوٹلز اور کلبز میں جانے کیلئے ہیلتھ پاس بنوائیں گی۔ گلوکارہ کے بیٹے نے کورونا ویکسین کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو اپنی ماں کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میری ماں نے اپنی فیملی کے بجائے غیروں کی باتوں پر یقین کیا۔

وقت اشاعت : 20/01/2022 - 19:50:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :