وہ ملزمان جنکے وارنٹ جاری ہوچکے ہیں وہ خود ساختہ جیت کی خوشیاں منارہے ہیں‘ علی ظفر

جس بات پر خوشیاں منائی جارہی ہے ایسا کوئی عدالتی حکم آیا نہیں ‘ گلوکار کا ٹوئٹر پر جاری بیان

جمعہ 21 جنوری 2022 22:50

وہ ملزمان جنکے وارنٹ جاری ہوچکے ہیں وہ خود ساختہ جیت کی خوشیاں منارہے ہیں‘ علی ظفر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ ملزمان جن کے وارنٹ جاری ہوچکے ہیں وہ خود ساختہ جیت کی خوشیاں منارہے ہیں،ان کی جیت جھوٹ غلط معلومات پر مبنی ہے،جس بات پر خوشیاں منائی جارہی ہے ایسا کوئی عدالتی حکم آیا نہیں ۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علی ظفر نے کہا کہ میں ایسی تہمت پر صبر کرتا رہا لیکن جلد ریکارڈ کو درست کریں گے ،ناقابل تردید حقائق اور معلومات کے ساتھ ریکارڈ درست کروں گا،جو بھی ہوا اس پر میں اکثر خاموش رہا ،الزام لگانے والوں کے ہر رابطے اور پیسوں کے حوالے سے خاموش نہیں رہوں گا۔

علی ظفر ان دونوں دبئی ایکسپو میں پرفارم کرنے گئے ہوئے ہیں،دبئی ایکسپو میں پرفارمنس کی خبریں چلتے ہی سوشل میڈیا پر علی ظفر کے خلاف مہم شروع ہوگئی ۔
وقت اشاعت : 21/01/2022 - 22:50:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :