اداکارہ ماہرہ خان اب بالی ووڈ میں قسمت آزمائیں گی

اتوار 14 ستمبر 2014 13:54

اداکارہ ماہرہ خان اب بالی ووڈ میں قسمت آزمائیں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء) بالی ووڈ میں اب پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان قسمت آزمائیں گی، فلم میں ماہرہ کے ہمراہ ہونگے رنویرسنگھ ۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کی انٹری کا سلسلہ جاری ہے اور اب بھارتی فلموں میں اداکاری کی اس دوڑ میں ماہرہ خان بھی شامل ہوگئیں ،ماہرہ خان نے ڈراموں کیساتھ فلم بول میں پہلی بار اداکاری کے جوہر دکھائے اور اب انہیں بالی ووڈ میں یش راج پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم میں رنویر سنگھ کیساتھ کاسٹ کرلیا گیا ہے۔پاکستانی کے دیگر فنکاروں کی طرح ماہرہ خان نے بھی اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی اداکاری سے بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑیں گی،فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع کی جائے گی ۔

وقت اشاعت : 14/09/2014 - 13:54:34

Rlated Stars :