کامیڈی کے بادشاہ منور ظریف کی48ویں برسی منائی گئی
پیر 29 اپریل 2024 14:12
(جاری ہے)
منورظریف کو دنیا سے گئے نصف صدی ہونے کو ہے لیکن ان کا فن اور اس کے تمام رنگ ابھی تک تازہ محسوس ہوتے ہیں۔ مرزا اسد اللہ خان غالب کے کلام کی طرح منورظریف کی اداکاری بھی کبھی آؤٹ ڈیٹیڈ نہیں ہوئی۔
منور ظریف نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز پنجابی فلم ڈنڈیاں سے کیا ۔منورظریف ایسے باصلاحیت فنکار تھے جنھوں نے اپنی دوسری فلم ہتھ جوڑی سے ہی اپنی جگہ بنا لی تھی پھر ملنگی،بھریا میلہ، امام دین گواویا، باؤجی اور اس کے علاوہ دیا اور طوفان 60 کی دہائی کی قابل ذکر فلمیں رہیں۔فلم 'ملنگی' میں منور ظریف نے اپنے ساتھی اداکار زلفی کے ساتھ مل کر ایک نئی اختراع ڈالی جس میں انھوں نے ساری فلم میں نثر میں ڈائیلاگ بولنے کی بجائے شاعری اورردیف قافیہ کا خیال رکھتے ہوئے مکالمے بول کر فلم بینوں کو محظوظ کرنے کیساتھ خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔70 میں 'ہیر رانجھا' نمائش کے لیے پیش ہوئی جس میں ہیر کا کردار فردوس اور رانجھا کے کردار میں اعجاز بہت موزوں دکھائی دیے لیکن دونوں کے ساتھ ساتھ سیدے کھیڑے کے کردار میں منورظریف نے بھی خوب داد سمیٹی اور امر ہو گئے۔مذکورہ فلم کے لیے منورظریف کو بہترین کامیڈین کا نگار ایوارڈ دیا گیا۔ بعدازاں ضدی، پردے میں رہنے دو، اج دا مہینوال، بنارسی ٹھگ، خوشیا، رنگیلا اور منورظریف، جیر ابلیڈ، منجھی کتھے ڈانواں اور نوکر ووہٹی دا نمایاں فلمیں رہیں۔نوکر ووہٹی دا میں منور ظریف کے ساتھ آسیہ اور ممتاز تھیں جبکہ اداکار شاہد نے ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔منورظریف اور رنگیلا کی جوڑی وقت کی مقبول ترین جوڑی ثابت ہوئی۔ فلم سازوں نے ان کے ذاتی ناموں پرفلمیں بنائیں، جن میں رنگیلا اور منورظریف کے علاوہ کچھ اور فلمیں بھی شامل ہیں۔منور ظریف 29 اپریل 1976 میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔\932مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Dwayne Johnson
Ejaz Durrani
Chlo Sevigny
Vinod Khanna
Abid Kashmiri
Ezra Miller
Melissa George
Sana Javed
Dianna Agron
Nicholas D'Agosto
Tabu
Zainab Qayyum
Showbiz News In Urdu
-
نامور فنکاراور کالم نگار فاروق قیصر المعروف انکل سرگم کی تیسری برسی منائی گئی
-
نورجہاں کی صاحبزادی ظل ہما کی دسویں برسی 16مئی جمعرات کومنائی جائے گی
-
اداکارہ میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا
-
اداکار رنبیر کپور کی نئی فلم ’’رامائن ‘‘ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی
-
میری سوتیلی بیٹی نے کبھی مجھے ماں کہہ کر نہیں پکارا، اداکارہ دیا مرزا
-
بیٹی کو اپنی طرح کم عمری میں گھر سے دور نہیں ہونے دونگی، عالیہ بھٹ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں چھٹا ملزم بھی گرفتار
-
اداکارہ یمنیٰ زیدی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں