میں گووندا کے بیٹے جیساہوں، سچ ہے ماما کی چند باتوں پر غصہ آیا، کرشنا ابھیشک

خاندانی جھگڑا پبلسٹی چال نہیں،مجھے ایسی تشہیر کی ضرورت کیوں پڑے گی ، بھارتی کامیڈین

منگل 25 جنوری 2022 15:55

میں گووندا کے بیٹے جیساہوں، سچ ہے ماما کی چند باتوں پر غصہ آیا، کرشنا ابھیشک
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) بھارتی کامیڈین کرشنا ابھیشک نے گووندا سے فیملی جھگڑے کو خبروں میں رہنے کی چال ماننے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں کرشنا ابھیشک نے کہا کہ وہ خود کو گووندا کا بیٹے جیسا سمجھتے ہیں، اس کے باوجود اپنے ماما کے چند تبصروں پر غصہ آیا تھا۔ بھارتی میڈیا نے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ کرشنا نے کہا ہے کہ اس وقت بات چیت نہ ہونے کے باوجود میں اور گووندا ہمیشہ ایک خاندان رہیں گے۔

کرشنا ابھیشک جن کے اپنے ماما گووندا سے تلخ تعلقات ہیں، نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد ہی معاملات کو حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔بھارتی کامیڈین نے ان الزامات کی تردید کی کہ گووندا اور اٴْن کی فیملی لڑائی صرف خبروں میں رہنے کی ایک چال ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرشنا نے ایک انٹرویو میں خاندانی جھگڑے کو پبلسٹی چال کے الزام کو مسترد کیا اور ساتھ ہی استفسار کیا کہ مجھے ایسی تشہیر کی ضرورت کیوں پڑے گی ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایسی کسی پبلسٹی کی ضرورت نہیں، گووندا مجھ سے بڑے اسٹار ہیں، ہمیں اپنی زندگی میں جھگڑے کی ضرورت نہیں، یہ صرف نقصاندہ ہے۔بھارتی کامیڈین نے یہ بھی کہا کہ بعض اوقات چیزیں ہمارے کنٹرول سے باہر ہوجاتی ہیں، میں مانتا ہوں ماما کی کچھ باتوں نے تکلیف دی اور میں غصے میں ا?یا، جن کا میں نے جواب دیا اور وہ خبروں کی زینت بنا، جس سے ہمارے تعلقات خراب ہوئے۔کرشنا ابھیشک نے مزید کہا کہ میں گووندا کے بیٹے جیسا ہوں، میں کچھ چیزوں پر پریشان ہوا لیکن ہم ہمیشہ فیملی رہیں گے۔
وقت اشاعت : 25/01/2022 - 15:55:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :