کئی ڈراموں میں بہترین کردار ادا کر چکی ہوں لیکن ’’ بلبلے ‘‘ کی مقبولیت کم نہیں ہوئی ‘حنا دلپذیر

کیرئیر کے پہلے ڈرامے میں دوسین کرنے کی پیشکش ہوئی ،پھر وہی طویل کردار میں بدل گیا ‘ گفتگو

ہفتہ 29 جنوری 2022 12:05

کئی ڈراموں میں بہترین کردار ادا کر چکی ہوں لیکن ’’ بلبلے ‘‘ کی مقبولیت کم نہیں ہوئی ‘حنا دلپذیر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) نامور اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا ہے کہ بنیادی طو رپر ریڈیو کی رائٹر تھی اوراس کے ساتھ اسٹیج ڈرامہ بھی لکھا ،کئی ڈراموںمیں بہترین کردار ادا کر چکی ہوں لیکن سیٹ کام ’’ بلبلے ‘‘ میں میرے کردار کی مقبولیت کم نہیں ہوئی ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ مجھے کیرئیر کے آغاز میں ایک ڈرامہ سیریل میں دو سین کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن میںنے انکار کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

ڈرامے کے پروڈیوسر کی درخواست پر کام کرنے کی حامی بھری اور اس کے بعد میرا کردار اس قدر پسند کیا گیا کہ و ہ سین ڈرامے کا سب سے طویل کردار ثابت ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ سیٹ کام ’’ بلبلے ‘‘کے لئے اداکار نبیل نے کال کی تو میں نے انکار کر دیا لیکن جب تھوڑی دیر کے بعد جب موبائل پر نبیل کے پیغامات دیکھے تو میں نے انہیں کال کر کے ڈرامے میں کام کرنے کی حامی بھرلی ۔انہوں نے کہاکہ مجھے ذاتی طو رپر اپنی پہلی ڈرامہ سیریل ’’ بنس روڈ کی نیلو فر ‘‘ میں سعدیہ کا کردارسب سے زیادہ پسند آیا اوریہ کردار آج بھی میرے دل کے سب سے زیادہ قریب ہے ۔
وقت اشاعت : 29/01/2022 - 12:05:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :