فیصل قریشی کی پولیس کی وردی میں تصاویر وائرل

منگل 1 فروری 2022 15:35

فیصل قریشی کی پولیس کی وردی میں تصاویر وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2022ء) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اسٹار فیصل قریشی کی پولیس کی وردی میں انٹرنیٹ پر تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والی تصاویر میں فیصل قریشی کو اسلام آباد پولیس کی وردی پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق، وائرل ہونے والی تصاویر اٴْن کی نئی سیریز’سیاہ‘ کے سیٹ پر لی گئی ہیں۔دوسری جانب اداکار نے اپنی انسٹا اسٹوری پر خود بھی پولیس کی وردی میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔فیصل قریشی اپنے اگلے پراجیکٹ میں پولیس آفیسر کا کردارادا کرتے نظر آئیں گے۔سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کی یہ تصویریں دیکھ کراٴْنہیں ’ہیرو‘قرار دے دیا ہے۔

وقت اشاعت : 01/02/2022 - 15:35:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :