شپنگ کمپنی کا سونم کپور کے شوہر آنند آہوجا پر ٹیکس فراڈ کا الزام

آنند آہوجا نے الزامات کو بے بنیاد اور انھیں بدنام کرنے کی کوشش قرار دیدیا

منگل 15 فروری 2022 12:54

شپنگ کمپنی کا سونم کپور کے شوہر آنند آہوجا پر ٹیکس فراڈ کا الزام
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2022ء) بالی ووڈ اسٹار انیل کپور کی بیٹی اور معروف اداکارہ سونم کپور کے شوہر آنند آہوجا پر ٹیکس کی ادائیگی میں فراڈ کرنے اور اس حوالے سے جعلی بل جمع کرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ آنند آہوجا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ الزامات بے بنیاد اور انھیں بدنام کرنے کے لیے لگایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ایک انٹر نیشنل شپنگ کمپنی نے ان پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے کم ٹیکس ادا کرنے کے لیے جعلی انوائس لگائے ہیں۔

مذکورہ بالا کمپنی اور بزنس مین آنند آہوجا کے درمیان یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب آہوجا نے گزشتہ ماہ ٹوئٹ کیا کہ کمپنی کے ساتھ ان کا کاروباری تجربہ خوفناک تھا۔کمپنی کے خلاف ان کے ٹوئٹ پر سونم کپور نے اسے شیئر کرتے ہوئے جواب دیا، اتنی خراب کسٹمر سروس شرمناک ہے۔

(جاری ہے)

جس کے جواب میں کمپنی نے آنند آہوجا پر ٹیکس فراڈ کا الزام عائد کیا اور کہا کہ یہ کسٹمر سروس کے معیار کا معاملہ نہیں، بلکہ مسٹر آہوجا کی جانب سے خریداری کا غلط اندراج ہے جس کے نتیجے میں کم ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی ادائیگی ہوگی۔کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی خریداری کی قیمتیں 90 فیصد تک کم ظاہر کی ہیں، تاہم آنند آہوجا نے الزامات کو بے بنیاد اور انھیں بدنام کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

وقت اشاعت : 15/02/2022 - 12:54:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :