عارف لوہار کے مشہور گانا ”جس تن نو لگدیاں اوہی تن جانے“ 15لاکھ پرستاروں نے ڈاؤن لوڈکرکے ریکارڈ قائم کردیا

اتوار 21 ستمبر 2014 12:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ہ ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) نامور فوک گلوکار عارف لوہار کا مشہور گانا ”جس تن نو لگدیاں اوہی تن جانے“ 15لاکھ پرستاروں نے ڈاؤن لوڈکرکے ریکارڈ قائم کردیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ عارف لوہار کی آواز میں بھارتی فلم ”جٹ جیمز بونڈ“کے لئے گایا جانے واالا پنجابی گانا ”جس تن نو لگدیاں اوہی تن جانے“ عارف لوہار کے 15لاکھ سے زیادہ پرستاروں نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے ۔یہ گانا پاکستانی موسیقی کی تاریخ میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی فہرست میں اول نمبر جارہا ہے ۔اس گانے کے شاعر ایس ایم صادق ہیں اور اس کا میوزک عارف لوہار نے مرتب کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 21/09/2014 - 12:01:40

Rlated Stars :