اداکارہ و گلو کارہ ملکہ ترنم نور جہاں کا88واں یوم پیدائش منایاگیا
اتوار 21 ستمبر 2014 13:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء)فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و گلو کارہ ملکہ ترنم نور جہاں کا88واں یوم پیدائش (اتوار)کے روز منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے ان کے مداح خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا اور سالگرہ کے کیک بھی کاٹے گئے ۔ ملکہ ترنم نور جہاں 21ستمبر 1926ء کو قصور میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام اللہ وسائی جبکہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا۔
انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1935ء میں کیا ۔(جاری ہے)
وہ قیام پاکستان کے بعد اپنے شوہر شوکت حسین رضوی کے ہمراہ ممبئی سے کراچی شفٹ ہو گئیں۔ 1957ء میں انہیں شاندار پرفارمنس کے باعث صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز اور بعد ازاں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا ۔ 1965ء کی جنگ میں ا نہوں نے لازوال ملی نغمے گا کر قوم اور فوج کے جوش و ولولہ میں اضافہ کیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 10ہزار سے زائد غزلیں و گیت گائے جن میں ان کا سب سے پہلا گانا مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ بے پنا ہ مقبول ہوا ۔
Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Asif Raza Mir
Rubina Ashraf
Rachel Melvin
Clint Eastwood
Toby Kebbell
Jamie Bell
Syra Yousuf
Rasheed Naz
Gemma Chan
Kiran Rao
Sahiba Afzal
Konkona Sen Sharma
Showbiz News In Urdu
-
دھرمیندر کا والد کو وقت نہ دینے پر اظہار افسوس
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
میرے گھر میں جنات ہیں مگر اب ہم ان سب کے عادی ہوچکے ہیں، ماہ نور حیدر
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
بھارتی اداکارہ کرشنا مکھرجی نے ٹی وی پروڈیوسر پر ہراسانی کے الزامات لگادیئے