فواد خان سے بہت کچھ سیکھا‘ عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ کے پریمیئر کے سلسلے میں برلن میں موجود ہیں

جمعہ 18 فروری 2022 12:18

فواد خان سے بہت کچھ سیکھا‘ عالیہ بھٹ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2022ء) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے پاکستانی سٴْپر اسٹار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو انتہائی خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اٴْنہیں اداکار سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ کے پریمیئر کے سلسلے میں برلن میں موجود ہیں جہاں اٴْنہوں نے نجی خبررساں ادارے کو خصوصی انٹرویو دیا۔

عالیہ بھٹ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ میں نے علی ظفر سے زیادہ فواد خان کے ساتھ وقت گزارا اور اسی وجہ سے میں فواد خان کو زیادہ جانتی ہوں۔اٴْنہوں نے کہا کہ فواد خان نے بطور اداکار فنی اور ثقافتی طور پر سینما میں جو اثرات چھوڑے ہیں ان کے بارے میں اگر بات کروں تو میرے پاس الفاظ کم پڑجائیں گے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ میں نے فواد خان کے ساتھ جو کام کیا وہ بیحد شاندار تجربہ رہا اور میں کہنا چاہوں گی کہ بطور فنکار میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔

عالیہ بھٹ نے یہ بھی کہا کہ اداکاری، ثقافت یا فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، ہمیں ہر وہ آرٹ پسند آتا ہے جو ہمارے دلوں کو چٴْھو جائے۔آخر میں اٴْنہوں نے کہا کہ پاکستان سے اٴْنہیں بہت پیار ملا ہے اور وہ اپنے پاکستانی مداحوں سے بہت پیار کرتی ہیں۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور فواد خان نے بالی ووڈ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
وقت اشاعت : 18/02/2022 - 12:18:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :