بھارتی موسیقار کا دھن چرانے کا الزام لگانے پر شجاع حیدر کیخلاف کارروائی کا عندیہ
پیر 21 فروری 2022 20:03
(جاری ہے)
اب شجاع حیدر کے بیان پر بھارتی موسیقار راشد خان نے سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستانی گلوکار نے ان سے معافی نہیں مانگی تو وہ ان پر مقدمہ دائر کریں گے۔
ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے راشد خان نے دعویٰ کیا کہ وہ تو شجاع حیدر کو جانتے تک نہیں اور نہ ہی کبھی انہوں نے ان کا کوئی گانا سنا ہے تو وہ کیسے ان کے گانے کی دھن چوری کریں گی انہوں نے دلیل دی کہ ہر گیت سات سروں اور دھنوں پر بنتا ہے اور اگر اتفاق سے ان کے گانے کی کوئی دھن شجاع حیدر کے گانے سے مل گئی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہوں نے دھن چرائی راشد خان نے اپنی بات کو سچ ثابت کرنے کے لیے پاکستانی اداکار عمران عباس کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ ان کے دوست عمران عباس نے ان کا گانا بھی سنا ہے اور انہوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان کا گانا بلکل مختلف اور منفرد ہے۔راشد خان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کے گانے اور شجاع حیدر کے گانے کو دیگر چار ممالک کے موسیقار سنیں اور فیصلہ کریں، اگر ان کا گانا چرائی ہوئی دھن کا نکلا تو وہ موسیقی ہی چھوڑ دیں گے۔بھارتی موسیقار نے اپنی کامیابیاں بھی گنوائیں اور کہا کہ انہوں نے اب تک 22 بھارتی فلموں کے گیتوں کی دھنیں تیار کی ہیں اور وہ انتہائی پیشہ ورانہ کام کرتے آئے ہیں۔راشد خان نے دعویٰ کیا کہ ان کا گانا بالکل مختلف ہے اور شجاع حیدر کی جانب سے الزام عائد کیے جانے پر ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، اس لیے پاکستانی موسیقار ان سے معافی مانگیں۔ساتھ ہی راشد خان نے کہا کہ اگر شجاع حیدر ان سے معافی نہیں مانگیں گے تو وہ ان پر بدنام کرنے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Ali Rehman Khan
Sana Bucha
Paul Bettany
Britt Robertson
Hamid Rana
Olivia Munn
Stephen Amell
usman mukhtar
Liana Liberato
Aniqa Ali
Sharon Stone
Kelly Macdonald
Showbiz News In Urdu
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید