بھارتی موسیقار کا دھن چرانے کا الزام لگانے پر شجاع حیدر کیخلاف کارروائی کا عندیہ
پیر 21 فروری 2022 20:03
(جاری ہے)
اب شجاع حیدر کے بیان پر بھارتی موسیقار راشد خان نے سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستانی گلوکار نے ان سے معافی نہیں مانگی تو وہ ان پر مقدمہ دائر کریں گے۔
ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے راشد خان نے دعویٰ کیا کہ وہ تو شجاع حیدر کو جانتے تک نہیں اور نہ ہی کبھی انہوں نے ان کا کوئی گانا سنا ہے تو وہ کیسے ان کے گانے کی دھن چوری کریں گی انہوں نے دلیل دی کہ ہر گیت سات سروں اور دھنوں پر بنتا ہے اور اگر اتفاق سے ان کے گانے کی کوئی دھن شجاع حیدر کے گانے سے مل گئی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہوں نے دھن چرائی راشد خان نے اپنی بات کو سچ ثابت کرنے کے لیے پاکستانی اداکار عمران عباس کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ ان کے دوست عمران عباس نے ان کا گانا بھی سنا ہے اور انہوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان کا گانا بلکل مختلف اور منفرد ہے۔راشد خان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کے گانے اور شجاع حیدر کے گانے کو دیگر چار ممالک کے موسیقار سنیں اور فیصلہ کریں، اگر ان کا گانا چرائی ہوئی دھن کا نکلا تو وہ موسیقی ہی چھوڑ دیں گے۔بھارتی موسیقار نے اپنی کامیابیاں بھی گنوائیں اور کہا کہ انہوں نے اب تک 22 بھارتی فلموں کے گیتوں کی دھنیں تیار کی ہیں اور وہ انتہائی پیشہ ورانہ کام کرتے آئے ہیں۔راشد خان نے دعویٰ کیا کہ ان کا گانا بالکل مختلف ہے اور شجاع حیدر کی جانب سے الزام عائد کیے جانے پر ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، اس لیے پاکستانی موسیقار ان سے معافی مانگیں۔ساتھ ہی راشد خان نے کہا کہ اگر شجاع حیدر ان سے معافی نہیں مانگیں گے تو وہ ان پر بدنام کرنے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
وزیراطلاعات سے ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کے ارکان کی ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
عالیہ بھٹ نے میٹ گالا کے کارپٹ پر حسن کے جلوے بکھیر دیئے
-
ثانیہ مرزا کا ’باس لیڈی‘ لک فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز
-
قوس قزح کے رنگوں میں رنگی یمنیٰ زیدی کا حسن آسمان کو چھونے لگا
-
کنگنا رناوت خود کا امیتابھ سے موازنے کرنے کے بیان پر ڈٹ گئیں
-
میٹ گالا 2024: اسموکنگ نہ سیلفی، سخت شرائط لاگو
-
امتیازعلی کی شاہد اور کرینہ کے بریک اپ پر لب کشائی
-
فہد فاصل نے رنبیر کپور کو بھارت کا بہترین اداکار قرار دیدیا
-
شریف خاندان کے کپڑے بنانے کا کام کلثوم نواز کی بہن کے ذریعے ملا،صبا فیصل
-
امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار
-
بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی طرف سے سجل علی کی مدح سرائی
-
فنکار و مزاح نگار فاروق قیصر المعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14مئی کو منائی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.