قندیل بلوچ کے بھائی کی بریت کیخلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اپیل دائر

ہفتہ 19 مارچ 2022 22:35

قندیل بلوچ کے بھائی کی بریت کیخلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اپیل دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2022ء) غیرت نام پر قتل ہونے والی ماڈل واداکارہ قندیل بلوچ کے بھائی کی بریت کیخلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اپیل دائر کر دی گئی ہے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب خرم خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے اپیل دائرکی۔

(جاری ہے)

اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملزم وسیم نے غیرت کے نام پراپنی بہن قندیل بلوچ کوقتل کیا ٹرائل عدالت نے ملزم کوعمرقید کی سزاء کا حکم سنایا لاہور ہائیکورٹ نے راضی نامہ ہونے اور گواہوں کے منحرف ہونے کی بناء پرملزم کو بری کردیا ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد اور گواہ موجود ہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کوکالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کی سزاء کو بحال کیاجائے۔

وقت اشاعت : 19/03/2022 - 22:35:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :