گلوکار ملکو کا شوگر لیول بڑھنے سے طبیعت خراب‘ ڈاکٹروں کا ایک ماہ آرام کا مشورہ

جمعرات 25 ستمبر 2014 13:43

گلوکار ملکو کا شوگر لیول بڑھنے سے طبیعت خراب‘ ڈاکٹروں کا ایک ماہ آرام کا مشورہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء) گلوکار ملکو کا شوگر لیول بڑھنے سے طبیعت خراب ہوگئی‘ ڈاکٹر نے ایک ماہ آرام کا مشورہ دے دیا۔

(جاری ہے)

گلوکار ملکو جوکہ نوجوانوں میں اپنے منفرد گائیکی کے سٹائل کی وجہ سے کافی مشہور ہیں‘ چند روز سے شدید بیمار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری طبیعت خراب ہوئی تو ڈاکٹر سے رابطہ کیا۔ چیک اپ پر معلوم ہوا کہ شوگر لیول بڑھ جانے کی وجہ سے کافی کمزوری محسوس کررہا ہوں۔ ڈاکٹر نے ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے جس پر میں نے اپنی تمامتر مصروفیات ترک کردی ہیں۔

وقت اشاعت : 25/09/2014 - 13:43:54