شہرت کی بلند پر جا کر بھی مجھے اپنی جدو جہد کا لمحہ لمحہ یاد ہے ‘ اداکارہ خوشبو

جمعرات 25 ستمبر 2014 14:16

شہرت کی بلند پر جا کر بھی مجھے اپنی جدو جہد کا لمحہ لمحہ یاد ہے ‘ اداکارہ خوشبو

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء) اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ شہرت کی بلند پر جا کر بھی مجھے اپنی جدو جہد کا لمحہ لمحہ یاد ہے ، انڈسٹری میں مقام بنانے کے لئے میری خوبصورتی سے زیادہ میری محنت کا زیادہ عمل دخل تھا اور خدا کے فضل سے آج میں جس مقام پر ہوں اس میں میری مسلسل محنت شامل ہے ۔ ” اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔

(جاری ہے)

2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خوشبو نے کہا کہ نئے آنیوالے فنکاروں کی رہنمائی کرتی ہوں کیونکہ مجھے احساس ہے کہ نئے فنکار وں کو اپنا مقام بنانے کے لئے کس قدر جدو جہد کرنا پڑتی ہے ۔ کیونکہ میں خود ان مراحل سے گزر کر آگے آئی ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب تک میرے پرستار مجھے پسند کرتے رہیں گے میں انڈسٹری میں کام کرتی رہوں گی ۔

وقت اشاعت : 25/09/2014 - 14:16:34

Rlated Stars :