لیجنڈ گلوکاروں کے گائے گانے گا کر انہیں ٹربیوٹ پیش کرنے والوںکی قدر کرنی چاہیے ‘ حمیرا چنا

تنقید کرنا دنیا کا سب سے زیادہ آسان کام ہے مگر کسی کے کام کر سراہنا بڑا پن ہے ‘ گلوکارہ کی گفتگو

ہفتہ 12 مارچ 2022 14:17

لیجنڈ گلوکاروں کے گائے گانے گا کر انہیں ٹربیوٹ پیش کرنے والوںکی قدر کرنی چاہیے ‘ حمیرا چنا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2022ء) نامور گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ بہت سے گلوکاروں نے استاد نصرت فتح علی خاں، نور جہاں ، مہدی حسن اور ریشماں جیسے لیجنڈ گلوکاروں کے گائے ہوئے گانے گا کر شہرت حاصل کی اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ، لیجنڈ گلوکاروں کے گائے گانے گا کر انہیں ٹربیوٹ پیش کرنے والوں کی قدر کرنی چاہیے ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلوکارہ حمیرا ثنا نے کہا کہ شازیہ منظور ، حمیرا ارشد ، شبنم مجید ، رابی پیرزادہ ، عینی طاہرہ ، نصیبو لعل اور نوراں لعل سمیت دیگر گلوکارائیں ایسی ہیں جنہوں نے لیجنڈ گلوکاروں کے گائے گانوں سے شہرت حاصل کی اور بعض گلوکاروں نے لیجنڈ گلوکاروں کے گانے ریمکس بھی کیے ۔ حمیرا چنا نے کہا کہ کسی بڑے گلوکار کے گائے ہوئے گانے گا کر خود کو منوانا ایک قابل ستائش عمل ہے ،بڑے گلوکاروں کو کاپی کرنا ایک اعزاز کی بات ہے اور پھر اس معیار پر پورا اترنا ایک بڑی آزمائش ہوتی ہے جو بھی نئے گلوکار اپنے سینئر کے گائے ہوئے گانوں کو ریمکس کرتے ہوئے وہ اصل میں اپنے لیجنڈ کو خراج تحسین پیش کررہے ہوتے ہیں اور ایسے گلوکاروں کی ہمیں قدر کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا دنیا کا سب سے زیادہ آسان کام ہے مگر کسی کے کام کر سراہنا بڑا پن ہے اور میں ایسے تمام گلوکاروں کو مبارکباد کی مستحق سمجھتی ہوں جنہوں نے اس صدی کے بہترین گلوکاروں کے گائے ہوئے گانے ریمکس کر کے ان کو ٹربیوٹ پیش کیا ۔
وقت اشاعت : 12/03/2022 - 14:17:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :