پہلی فلم تھال میں رکھ کر پیش کی گئی تھی‘ دیپیکا پڈوکون

آج بھی سوچتی ہوں کیا سوچ کر فرح خان نے اداکارہ کو کاسٹ کرنے سے پہلے آڈیشن نہیں لیا

پیر 14 مارچ 2022 12:19

پہلی فلم تھال میں رکھ کر پیش کی گئی تھی‘ دیپیکا پڈوکون
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2022ء) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اٴْنہوں نے فلم ‘اوم شانتی اوم’ کیلئے آڈیشن نہیں دیا تھا۔دیپیکا پڈوکون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے بالی ووڈ ڈیبیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ‘اٴْنہیں یاد ہے کہ وہ صوفے کے کنارے بہت گھبرائی ہوئی بیٹھی تھیں۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ‘ آج بھی جب وہ ڈائریکٹر فرح خان کو دیکھتی ہیں تو وہ سوچتی ہیں کہ کیا سوچ کر اٴْنہوں نے اداکارہ کو کاسٹ کرنے سے پہلے آڈیشن نہیں لیا۔دیپیکا نے مزید کہا کہ ‘ان کی پہلی فلم تقریباً اٴْنہیں تھال میں رکھ کر پیش کی گئی تھی۔اٴْنہوں نے بتایا کہ‘ان کااتنی اچھی طرح سے خیال رکھا گیا تھا جس کے بارے میں اٴْنہوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ ایسا ہوگا۔ اٴْنہوں نے کہا کہ ‘لیکن اٴْنہیں بہت سی فلمیں کرنے کے بعد یہ بات سمجھ میں آئی کہ ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا۔
وقت اشاعت : 14/03/2022 - 12:19:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :