ہالی ووڈ فلم ”دی ایکوالائزر“ نمائش کیلئے پیش

پچاس ملین ڈالرکی لاگت سے بننے والی یہہ فلم ریلیز کے پہلے ہفتے میں چونتیس ملین ڈالر کما سکتی ہے

اتوار 28 ستمبر 2014 15:07

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 28ستمبر 2014ء) ہالی ووڈ ایکشن تھرل فلم دی ایکوالائزر مداحوں کے دلوں پرراج کرنے آگئی،ایکشن ہیرو ڈینزل واشنگٹن کے مداحوں کا انتظار ہوا ختم ،نئی سسپنس فلم دی ایکوالائزر سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی ۔

(جاری ہے)

فلم میں دکھائی گئی ہے سابق فوجی کی کہانی ، جو دوست کو بچانے کی کوشش میں جرائم پیشہ افراد کے درمیان پھنس جاتا ہے۔فلم کے دیگر فنکاروں میں فرانسیسی اداکار شلوئے گریس موٹرز، ملیسیا لیواور مارٹن کوسیک بھی شامل ہیں،توقع کی جارہی ہے کہ پچاس ملین ڈالرکی لاگت سے بننے والی یہہ فلم ریلیز کے پہلے ہفتے میں چونتیس ملین ڈالر کما سکتی ہے۔

وقت اشاعت : 28/09/2014 - 15:07:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :